ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہیمنت بشو شرما نے لگایا الزام، اویسی آسام کو کشمیر بنانا چاہتے ہیں، نقیب ملت اویسی کے سوال پر ہیمنت بسو اشرما منھ تکتے رہ گئے 

ہیمنت بشو شرما نے لگایا الزام، اویسی آسام کو کشمیر بنانا چاہتے ہیں، نقیب ملت اویسی کے سوال پر ہیمنت بسو اشرما منھ تکتے رہ گئے 

Sat, 02 Mar 2019 11:06:01    S.O. News Service

نئی دہلی، ، 2 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شہریت ترمیم بل صرف ہندو، بودھ، جین اور عیسائیوں کے لئے ہے،اگر کوئی مسلمان آکر کہتا ہے کہ پاکستان میں اس کے ساتھ اس لئے امتیاز ی سلوک کیا جائے گا کہ وہ قرآن پڑھتا ہے تو اس پر غور کیا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار آسام کے وزیر خزانہ ہیمنت بشو شرما نے کیا۔اسدالدین اویسی کے اس الزام پر کہ جو بھی پناہ گزین ہیں انہیں واپس بھیجنے کی دفعہ ہے۔ ہیمنت شرما نے کہا کہ اویسی آسام کو کشمیر بنانا چاہتے ہیں۔شہریت ترمیم بل پر سخت سوالات کا جواب دیتے ہوئے ہیمنت بشو شرما نے کہا کہ آج کے حالات ایسے ہیں کہ آسام تارکین وطن سے بھر گیا ہے اور آسام کے اصل لوگ یہاں پر اقلیت میں آ گئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹ بینک کی سیاست کے لئے یہ سب کیا گیا۔

جب اسدالدین اویسی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ آئین پر  یقین رکھتے ہیں۔شرما کے ’ہاں‘ کہنے پر اویسی نے کہا کہ پھر آپ آئین کی خلاف ورزی کس طرح کر سکتے ہیں ؟ مزید پوچھا کہ آئین کے آرٹیکل 14 کا آپ کیسے انکار کر سکتے ہیں ؟ اویسی نے سوال کیا کہکسی ملک میں ذات مذہب یا علاقے کی بنیاد پر امتیازی سلوک کس طرح کیا جا سکتا ہے،تو اس وار پر ہیمنت بسوا پسینہ پسینہ ہوگئے ۔اویسی کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے بارے میں ایک اصول ہے اور اسی کے مطابق سب کی واپسی ہونی چاہئے تو پھر مختلف قوانین کیوں بنائے جا رہے ہیں۔آپ نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم سے یہ کیوں کہا کہ کسی کی واپسی نہیں ہوگی،اویسی نے کہا کہ یہ ملک کو بانٹنے کی کوشش ہے۔ 


Share: